سیریز سے قبل قومی ٹیم نے ملتان کی گرمی کو شکست دے دی
ملتان ( تکبیر نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ملتان کی گرمی سے نجات کے لئے سوئمنگ پول میں وقت گزارا
پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز میں گرمی ایک اہم عنصر ادا کرنے جا رہی ہے کیونکہ ملتان میں درجہ حرارت 45 ڈگری کے آس پاس رہنے کی توقع ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم ملتان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بدھ کو شروع ہونے کے لیے تیار ہے۔سیریز میں گرمی ایک اہم عنصر ادا کرنے جا رہی ہے کیونکہ ملتان میں درجہ حرارت 45 ڈگری کے قریب رہنے کی توقع ہے۔پاکستانی اسکواڈ کے قائد بابر اعظم نے گرم موسم اور ٹیم کی تیاریوں کے حوالے سے پریس کانفرنس میں کہا کہ کھلاڑی بھی اس سے آگاہ ہیں، یہ ایک چیلنجنگ منظر نامہ ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ اب اس کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور ہم اس کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔ یقیناً گرمی ہے، لیکن ہم ایک کنڈیشنگ کیمپ لگا رہے ہیں اور موسم سے ہم آہنگ ہو رہے ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان نے ملتان کی گرمی کے حوالے سے کئے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنا تربیتی کیمپ دن کے اوائل میں دوپہر 2:30 بجے شروع کیا۔ کہ ہم گرمی کو محسوس کر سکتے ہیں اور خود کو میچوں کے لیے تیار کر سکتے ہیں.تاہم پاکستان کرکٹ ٹیم کے ارکان نے گرمی کو مات دینے کا بہترین طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوئمنگ پول کے اندر وقت گزارنے والے کھلاڑیوں کی ویڈیو یوٹیوب پر اپ لوڈ کر دی گئی۔