برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل سے ظفر علی بھٹو، بانی و چیئرمین فرزندِ پاکستان ایوارڈز اور اعزاز ورلڈ وائیڈ نے پاکستانی ہائی کمیشن میں خصوصی ملاقات کی۔
اس ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، پاکستانی کمیونٹی کی سرگرمیوں اور مختلف سماجی و ثقافتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ظفر علی بھٹو نے ڈاکٹر فیصل کی سفارتی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں ایک قابل اور تجربہ کار سفارتکار قرار دیا۔
ظفر علی بھٹو کے مطابق ان کی ڈاکٹر فیصل سے دوستی گزشتہ 25 برس سے قائم ہے جو اسلام آباد سے شروع ہوئی تھی اور آج بھی باہمی احترام اور تعاون کے ساتھ جاری ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر فیصل کی سفارتی خدمات اور عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی میں ان کے کردار کو بھی سراہا گیا۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات اور کمیونٹی روابط کے فروغ پر بھی گفتگو کی گئی۔
