(تکبیر نیوز، اوسلو) ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں سٹی ہال کے مقام پر عیدالفطر کے موقع پر ایک نہایت خوبصورت اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مسلم کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
یہ تقریب نہ صرف دیدہ زیب بلکہ ایک یادگار اجتماع بھی ثابت ہوئی، جہاں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کر کے عید کی خوشیوں کو دوبالا کیا۔

Oslo Eid event
اس موقع پر اوسلو کی میئر اینے لنڈبوے نے مسلم کمیونٹی کو خوش آمدید کہا اور بین المذاہب ہم آہنگی اور اتحاد کے پیغام کو اجاگر کیا۔ شرکاء نے میئر کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس خوبصورت تقریب میں مسلم کمیونٹی کو مدعو کیا۔
تقریب میں نمایاں شخصیات میں صاحبزادہ یاسین سعید، صاحبزادہ مزمل سعید، لیبر پارٹی کی گروپ لیڈر مارتھے شارننگ لُنڈ، سٹی کونسل کی رکن تمینہ شریف الدین رؤف، معروف پلیٹ فارم "گروپ چیٹّن” سے یاسین البرکانی، جی ایم ایس این سے وابستہ زاہد شاہ اور معروف ویڈیوگرافر محمد عرفان شامل تھے۔

تقریب کے دوران خوشگوار ماحول دیکھنے میں آیا جہاں مختلف کمیونٹیز کے افراد نے ایک دوسرے کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں اور محبت، بھائی چارے اور امن کے پیغام کو فروغ دیا۔

Oslo Eid event
شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایسی تقریبات مستقبل میں بھی جاری رہیں گی اور معاشرے میں اتحاد اور ہم آہنگی کو مزید مضبوط کریں گی۔





