اولادِ پاک حضرت سخی سلطان باہو سے تعلق رکھنے والی معزز خاتون، حضرت سلطان پیر فیاض الحسن سروری قادری اور حضرت پیر نیاز الحسن سروری قادری کی ہمشیرہ بقضائے الٰہی انتقال کر گئی ہیں۔
مرحومہ، زیب سجادہ دربار حضرت سخی سلطان باہو حضرت سلطان پیر فیاض الحسن سروری قادری اور حضرت پیر نیاز الحسن سروری قادری کی بہن تھیں۔ خبر ملتے ہی روحانی و مذہبی حلقوں میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی اور مریدین و عقیدت مندوں کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق نمازِ جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اہلِ خانہ نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی اپیل کی ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
