حضرت پیر سلطان فیاضُ الحسن سروری قادری صاحب عمرہ شریف کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔ روانگی کے موقع پر عقیدت مندوں، مریدین اور محبین نے قبلہ صاحب کے لیے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
خانقاہی ذرائع کے مطابق حضرت قبلہ صاحب کا یہ روحانی سفر محض ایک عبادتی سفر نہیں بلکہ خیر و برکت، رحمت اور قبولیت کی دعاؤں کا حامل ہے۔ مریدین نے کہا کہ اس سفر کی برکتیں پوری اُمتِ مسلمہ کے لیے باعثِ خیر ثابت ہوں گی۔
ترجمان کے مطابق حضرت پیر سلطان فیاضُ الحسن سروری قادری صاحب ان شاء اللہ 13 دسمبر کو وطن واپس تشریف لائیں گے۔
عقیدت مندوں نے اُن کے لیے صحت، سلامتی، آسانی اور قبولیتِ عمرہ کی خصوصی دعائیں کی ہیں۔
