برطانیہ کا دنیا کی ٹاپ یونیورسٹیز کے گریجوایٹس کو ورک ویزے دینے کا اعلان

37

برطانیہ کا دنیا کی ٹاپ یونیورسٹیز کے گریجوایٹس کو ورک ویزے دینے کا اعلان

 

لندن (تکبیر نیوز) برطانیہ نے دنیا کی بہترین یونیورسٹیز سے گریجوایشن مکمل کرنے والوں کو اپنے ملک کے ورک ویزے دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس فیصلے کا مقصد بہترین اور ہونہار ورکرز کو اپنے ملک کی طرف راغب کرنا ہے۔

پیر کے روز کیے گئے اعلان کے مطابق دنیا کی 50 ٹاپ یونیورسٹیز سے بیچلرز اور ماسٹرز کرنے والے طلبہ دو سال کے ورک ویزا کیلئے اپلائی کرسکیں گے جب کہ ڈاکٹریٹ کی ڈگری رکھنے والے تین سالہ ویزے کے اہل ہوں گے۔ ان افراد کو نہ صرف  اپنے فیملی ممبرز ساتھ لانے کی اجازت ہوگی بلکہ یہ افراد اگر چاہیں تو اپنے ویزے میں توسیع بھی کرواسکیں گے۔

 

نئی سکیم کے تحت برطانوی ویزے کیلئے اپلائی کرنے والے افراد کیلئے لازم ہوگا کہ انہیں ڈگری مکمل کیے ہوئے پانچ سال یا اس سے کم عرصہ ہوا ہو۔ جن 50 یونیورسٹیز کی فہرست جاری کی گئی ہے ان میں سے دو درجن سے زائد کا تعلق امریکہ سے ہے جب کہ کینیڈا، جاپان، جرمنی، چین، سنگاپور ، فرانس اور سویڈن کے تعلیمی ادارے بھی اس سکیم میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ نے حکومت کو ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے نئی جے آئی ٹی بنانے کا حکم دے دیا۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.