جیکب آباد میں زمین کے تنازع پر فائرنگ، 7 افراد ہلاک

گھر میں فائرنگ سے 7 افراد زخمی بھی ہوئے، فوٹیج سامنے آگئی

94

سندھ کے ضلع جیکب آباد کے گاؤں دودا پور میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کرکے 7 افراد کو قتل کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق تھہیم برادری سے چلنے والے زمین کے تنازع نے گاؤں میں جنگ چھیڑ دی، جمالی برادری کے افراد کو گھر میں گھس کر قتل کیا گیا، فائرنگ میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے۔اطلاعات کے مطابق 12 گھنٹوں تک گاؤں فائرنگ سے گونجتا رہا تاہم پولیس پہنچ سکی اور نہ ہی تاحال واقعے کی ایف آئی آر درج ہوسکی ہے۔رپورٹ کے مطابق دونوں برادریوں کے درمیان پلاٹ پر تعمیرات سے متعلق کئی روز سے کشیدگی جاری تھی۔
پولیس نے کئی گھنٹوں بعد گاؤں دودا کا کنٹرول سنبھال لیا۔ ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر بھی جلد درج کرلی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  کینیڈا میں ایک اور مسجد پر حملہ
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.