بنوں میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ؛ اہلکار شہید، 4 دہشت گرد ہلاک

23

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے اور ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 25 سالہ سپاہی محمد وسیم بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق مارے گئے دہشت گرد معصوم شہریوں کے قتل اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں موجود دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے علاقے کا کلیرنس آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  مصر: گرجا گھر میں آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.