دوران پرواز سگریٹ پینے والے پی آئی اے عملے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا

سیگریٹ نوشی کی رپورٹ نہ کرنے والے پر بھی ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے گا

42

قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی پروازوں پر سگریٹ نوشی کرنے والے عملے پر فی کس ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔جرمانے کا فیصلہ یورپی سی اے اے ’’سافا‘‘ پروگرام کے تحت پی آئی اے طیارے کی انسپکشن کے دوران اسموکنگ کے انکشاف پر کیا گیا ہے، جب کہ ایئر لائن انتظامیہ نے نو اسموکنگ آن بورڈ پالیسی کی خلاف ورزی میں ملوث عملے کو ممکنہ جرمانے کا سرکلر بھی جاری کردیا ہے۔سرکلر میں کہا گیا ہے کہ پرواز پر تعینات دیگر عملے کی جانب سے سیگریٹ نوشی کرنے والے کے بارے میں رپورٹ کرنا ضروری ہے، رپورٹ نہ کرنے والے عملے کو بھی ایک لاکھ روپے فی کس جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں اسرائیلی بمباری میں مزید 131 فلسطینی شہید
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.