پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا

عالمی مارکیٹ میں گزشتہ 15 دنوں کی نسبت قیمتوں میں 3 ڈالر فی بیرل تک اضافہ ہوا ہے

19

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج رات ہوگا، قیمت میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کرنسی ریٹ کو مدنظر رکھ کر کر یں گے، اور اس کی منظوری وزیر اعظم سے لی جائے گی۔پاکستان میں ڈالر کی قدر عالمی مارکیٹ میں قمیتوں کو مدنظر رکھ کر فیصلہ ہوتا ہے، اور اس وقت عالمی مارکیٹ مین گزشتہ 15 دنوں کی نسبت قیمتوں میں 3 ڈالر فی بیرل تک اضافہ ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں یکم جنوری سے اگلے 15 روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے، تاہم ڈیزل پر فی لیٹر 10 روپے لیوی بڑھائے جانے اور پیٹرول پر معم ولی سیلز ٹیکس عائد کئے جانے کا بھی امکان ہے، جب کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  افغانستان؛ زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 1 ہزار سے زائد ہوگئی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.