آم کی پیداوار میں کمی کی اہم وجوہات سامنے آگئیں

21

پاکستان میں آم کی پیداوار میں کمی کی اہم وجوہات سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وانگ زیہائی کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے اور پانی کی قلت سے آم کی پیداوار میں کمی ہوئی۔

وانگ زیہائی نے کہا کہ پاکستان کو آم کی پیداوار بڑھانےکے لیے چین کے ساتھ تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ آم کی کامیاب نشوونما کے لیے ڈرپ اریگیشن سسٹم پر عمل کیا جانا چاہیے۔

اس موقع پر پاکستان چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر سرفراز بٹ کا کہنا تھا کہ آم کی پیداوار میں پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے گزشتہ چار برسوں میں ملک میں آم کی پیداوار میں کمی آئی۔

سرفراز بٹ نے کہا کہ  پاکستان میں آم کی سالانہ پیداوار 1.7 ملین سے 1.8 ملین میٹرک ٹن کے درمیان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  کاشت اور کٹائی کی فرسودہ تیکنیک ، پیداواری لاگت اور کولڈ اسٹوریج کی ناقص سہولیات آم کی صنعت کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہیں۔

مزید پڑھیں:  موبائل فون چھیننے والے شخص کو چلتی ٹرین سے باہر لٹکا دیا گیا، ویڈیو وائرل
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.