پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد کمی ریکارڈ کی گئی تاہم ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 38 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 302 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 18 ہزار 398 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 38 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 302 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 18 ہزار 398 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 01 ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا 1855 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔