پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں تیزی کا رجحان

33

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز انڈیکس میں مثبت رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز انڈیکس میں زبردست تیزی رہی، تیزی کے باعث ہنڈرڈانڈیکس نے 43 ہزار کا ہندسہ عبور کرلیا۔

مارکیٹ 178 پوائنٹس کے اضافے سے 43 ہزار 40 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 70 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 199.76 سے کم ہو کر 199.06 روپے پر بند ہوا ہے۔

واضح رہے کہ زرمبادلہ  کے ذخائر مئی کے تیسرے ہفتے تک 16.108 ارب ڈالرز رہے۔ اسٹیٹ بینک  کے ذخائر 10 ارب 02 کروڑ ڈالرز اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.08 ارب ڈالرز رہے۔

ڈالر کی شرح تبادلہ 201.92 روپے فی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔9  ماہ میں ٹیکس ریونیو 28.5 فیصد اضافے سے 4855 ارب روپے رہا۔

جولائی تا مارچ نان ٹیکس آمدنی 15.7 فیصد کمی سے 983 ارب  روپے رہی ۔ جولائی تا اپریل پی ایس ڈی پی کی مد میں 603 ارب روپے منظور کیے گئے؎۔

جولائی تا مارچ مالیاتی خسارہ بڑھ کر 2566 ارب روپے کی سطح تک پہنچ گیا۔ پہلے 9 ماہ میں زرعی قرضے 1.4 فیصد کمی سے 1058 ارب روپے کی سطح پر رہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کو لاہور سے گرفتاری کے بعد اسلام آباد منتقل کیا جائے گا، پولیس

اپریل میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 13.4 فیصد ریکارڈ کی گئی  جبکہ پہلے 10 ماہ میں مہنگائی کی سالانہ شرح 11 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

مارچ میں بڑی صنعتوں کی شرح نمو 26.6 فیصد رہی ۔بڑی صنعتوں کی شرح نمو جولائی سے مارچ کے دوران 10.4 فیصد رہی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.