اسپیکرقومی اسمبلی نے پی ٹی آئی اراکین کواستعفوں کی تصدیق کے لیے طلب کرلیا

114

اسپیکرقومی اسمبلی نے پی ٹی آئی اراکین کواستعفوں کی تصدیق کے لیے طلب کرلیا

 

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے ارکان کواستعفوں کی تصدیق کے لیے 6 جون کو طلب کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مستعفیٰ اراکین کی تعداد 131 ہے اوراسمبلی سیکرٹیریٹ کی جانب سے مستعفی اراکین کو مراسلے ارسال کردیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق 30 مستعفیٰ اراکین روزانہ اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کریں گے، اورہررکن کےلیے 5 منٹ کا وقت مختص کیا گیا ہے۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسپیکرقومی اسمبلی نے مستعفیٰ اراکین کو قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 43(2)(b) کے تحت تفویص اختیارات کو بروئے کارلاتے ہوئے مراسلے جاری کیے ہیں۔ جب کہ استعفوں کی تصدیق کا عمل جمعہ المبارک 10 جون تک جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  شی جن پنگ کے دورے سے قبل سعودی دارالحکومت میں چینی پرچم لہرا رہے ہیں۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.