کراچی؛ شراب پی کر وارداتیں کرنیوالے گروہ کے 3 کارندے گرفتار

11

تکبیرنیوز کے مطابق بلال کالونی پولیس نے 100 سے زائد وارداتیں کرنے والے گروہ کے 3 کارندوں کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے چھینے ہوئے 20 موبائل فونز ، 4 ٹی ٹی پستول، 12 ہزار روپے نقد اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں خادم لنگڑا ، نعیم اور اعظم کمانڈو شامل ہیں۔ ملزمان زیادہ تر وارداتیں شراب پی کر کرتے تھے جب کہ یہ پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں ، تاہم ضمانت پر آنے کے بعد دوبارہ وارداتیں کررہے تھے ۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان زیادہ تر وارداتیں ضلع وسطی کے علاقے میں کرتے تھے ۔

مزید پڑھیں:  نشہ آورشربت پلا کر 30 مزدوروں کو لوٹ لیا گیا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.