امریکہ، لاوارث ٹرک سے برآمد 50 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل

19

امریکی ریاست ٹیکساس میں ٹرک سے برآمد ہونے والی پچاس لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کرلیا گیاہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سان انتونیو میں گذشتہ روز ایک ٹریلر کے اندر سے لگ بھگ  پچاس افراد مردہ پائے گئے۔

حکام کے مطابق  ہلاک ہونے والے افراد انسانی اسمگلنگ کی ایک کارروائی کے نتیجے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔

ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کے تناظر میں میکسیکو کے وزیر خارجہ مارسیلو ایبرارڈ کا کہنا تھا کہ زیادہ ترافرادکا تعلق میکسیکو اور وسطی امریکا سے ہے۔

سان انتونیو فائر چیف چارلس ہڈ نے پہلے کہا تھا کہ پیر کو ٹریلر میں پائے جانے والے 16 افراد کو ہیٹ اسٹروک اور تھکن کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ان میں چار نابالغ بھی شامل تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ بالا واقعہ حالیہ دہائیوں میں امریکہ-میکسیکو کی سرحد کے ساتھ انسانی اسمگلنگ کے مہلک ترین واقعات میں سے ممکنہ طور پر ایک ہو سکتا ہے۔

یاد رہے، آئی – 35 ہائی وے (جہاں سے ٹرک ملا تھا) میکسیکو کی سرحد سے سان انتونیو سے گزرتا ہے اور ٹرکوں کی بڑی تعداد کے گزرنے کے سبب اسے اسمگلنگ کی ایک مشہور گزرگاہ بھی کہا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کا عمران ریاض کی گرفتاری کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.