انٹر بینک میں آج کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
انٹر بینک میں دن کے آغاز سے ہی ڈالر کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے اور روپے کی پوزیشن مستحکم ہورہی ہے ، آج انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 25 پیسے سستا ہوکر 204 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کررہا ہے۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 1 روپیہ 70 پیسے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد ڈالر 207 روپے 94 پیسے سے کم ہوکر 206 روپے 87 پیسے پر بند ہوا تھا۔
واضح رہے کہ امریکی ڈالر سات دن میں 6 روپے 43 پیسے سستا ہوچکا ہے، 2 جون کو امریکی ڈالر کی قیمت انٹر بینک میں 211.93 روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔