خیبر میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج، عوام کا فیڈرز پر دھاوا

3

بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف پیپلز پارٹی کے زیر انتظام احتجاج ہوا جس میں درجنوں کارکنان لنڈی کوتل گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوگئے۔ احتجاج میں عام افراد بھی شریک تھے، لوگوں نے سیاہ پرچم اٹھا کر نعرے بازی کی اور گرڈ اسٹیشن میں دھرنا دیا۔مظاہرین نے کہا کہ علاقے میں یومیہ لوڈ شیڈنگ 21 گھنٹے سے تجاوز کرگئی، بجلی کی لوڈشیڈنگ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں، بجلی کی فراہمی تک احتجاج جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  پنجاب فوڈ اتھارٹی کا میٹ پروسیسنگ یونٹ پر چھاپہ، ایک ہزار کلو زائدالمیعاد گوشت برآمد
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.