کراچی میں ڈاکوؤں نے پولیس افسر سے 80 ہزار نقد اور فون چھین لیا

4

عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو میمن گوٹھ تھانے کے افسر سے اسلحہ کے زور پر نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔
ایس ایچ او عزیز بھٹی تھانہ ایوب سومرو نے واقعے سے متعلق بتایا کہ میمن گوٹھ تھانے میں تعینات ہیڈ محرر اے ایس آئی طارق نے مدد گار 15 پر اطلاع دی تھی کہ ڈاکو مجھ سے 80 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ہیں تاہم انہوں نے تھانے آکر رابطہ نہیں کیا۔پولیس واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کررہی ہے۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول کی فروخت میں 25فیصد کمی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.