عالمی عدالت سے اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان

24

اسرائیلی نشریاتی ادارے کے مطابق عالمی عدالتِ انصاف غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی بربریت کی تحقیقات کررہی ہے اور اس تحقیقات میں اسرائیلی حکومت کو وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان ہے۔کہا جارہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف رواں ہفتے ہی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو، اسرائیلی آرمی چیف ہرزی حلیوی اور اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر غور کررہی ہے۔عالمی عدالت انصاف کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کی اطلاعات پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو شدید خوفزدہ ہوگئے ہیں جبکہ اس خبر پر اسرائیلی حکام کی جانب سے گہری تشویش کا بھی اظہار کیا گیا ہے
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گرفتاری سے خوفزدہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر جوبائیڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی قیادت کے وارنٹ گرفتاری روکنے کے لیے عالمی عدالت انصاف پر دباؤ ڈالیں۔دوسری جانب اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کی جانب سے اسرائیلی قیادت کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونا اسرائیلی فوج کے لیے بڑا نقصان ہوگا۔اسرائیلی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ حماس غزہ کی آبادی کو اپنے لیے انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کررہا ہے۔

مزید پڑھیں:  ہم پر ظلم کرنے والوں میں ایک شخص نہیں بہت سے شامل تھے، سعد رفیق
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.