رشوت لینے کا الزام، پرویز الہیٰ کے سابق پرنسپل سیکرٹری کے خلاف مقدمہ درج

محمد خان بھٹی کی گرفتاری کیلیے کارروائی شروع کر دی گئی

117

اینٹی کرپشن نے محکمہ ہائی ویز میں من پسند پوسٹنگز کی آڑ میں افسران سے رشوت لینے کا الزام میں سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق مقدمے میں نامزد ایس ڈی او ہائی وے رانا محمد اقبال کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جب کہ سابق وزیراعلیٰ پرویزالہیٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی گرفتاری کیلیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ایف آئی آر کے مطابق رانا اقبال محمد خان بھٹی کو من پسند پوسٹنگ کیلئے کروڑوں روپے دے چکے ہیں، جب کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے کئی افسران محمد خان بھٹی کیلئے کام کرتے رہے ہیں۔محمد خان بھٹی کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ افسران محمد خان بھٹی کو کروڑوں روپے رشوت دیتے رہے ہیں، اینٹی کرپشن محکمہ ہائی وے افسران کے کردارکا تعین کرکے تفتیش کرے گا۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں پارہ 14.5 ڈگری ریکارڈ، خنکی برقرار رہنے کا امکان
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.