پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافہ

نوٹیفکیشنز جاری، چھٹیاں 8 جنوری تک جاری رہیں گی

49

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے پنجاب بھر کے اسکولز کی چھٹیوں میں 7 روز کے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، سردیوں کی چھٹیاں 8 جنوری تک ہوں گی۔محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 9 جنوری سے اسکولز میں دوبارہ کلاسز کا آغاز ہوگا، اسکولز میں کلاسز کے آغاز پر ماسک پہننا لازمی ہوگا۔محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے نوٹیفیکیشن کے مطابق سرکاری و نجی کالجز کی چھٹیوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے، سردیوں کی چھٹیاں 8 جنوری تک جاری رہیں گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کالجز میں دوبارہ کلاسز کا آغاز 9 جنوری سے ہوگا۔پنجاب یونیورسٹی میں بھی موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا ہے، پی یو میں بھی موسم سرما کی تعطیلات 8 جنوری تک بڑھا دی گئی ہیں۔اس سے قبل صوبہ بھر کے کالجز میں موسما سرما کی چھٹیاں 31 دسمبر تک تھیں۔

مزید پڑھیں:  سابق وزیر دانیال عزیز ٹریفک حادثے میں زخمی، ایک شخص جاں بحق
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.