مسجد نبویؐ میں 20 منٹ دل کی دھڑکن بند رہنے کے باوجود زائر کی زندگی بچ گئی

ایشیائی عمرہ زائر کو طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا

16

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مدینہ منورہ ہیلتھ کمپلیکس کا کہنا ہے کہ ہلال احمر کے اہلکار باب جبریل ہیلتھ سینٹر کے ایمرجنسی وارڈ میں ایک ایشیائی باشندے کو لائے تھے جس کی مسجد نبویؐ حرکت قلب بند ہوگئی تھی۔ڈاکٹروں نے طبی معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ عمرہ زائر کی حرکت قلب بند ہوگئی ہے اور اس کی سانس کا نظام معطل ہے۔فوری طور پر سی پی آر کارروائی شروع کرکے 20 منٹ تک اس کے دل کو حرکت میں لانے کی کوششں کی گئی، بالاخر اس کے دل نے کام شروع کر دیا اور وہ دوبارہ سانس لینے لگا، بعد ازاں ایشیائی باشندے کو مکمل طبی معائنے کے لیے مدینہ منورہ جنرل ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔باب جبریل ہیلتھ سینٹر مسجد نبوی کے قریب واقع ہے اور یہ ہیلتھ کمپلیکس سینٹر ہے، یاد رہے کہ مسجد نبوی کے قریب کئی ہیلتھ سینٹر کام کر رہے ہیں جہاں جدید میڈیکل مشینیں اور تربیت یافتہ عملہ موجود ہے۔ یہ ہیلتھ سینٹر 24 گھنٹے زائرین کی خدمت کے لیے ہیں۔

مزید پڑھیں:  شہباز گل کیخلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کا ایک اور مقدمہ درج
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.