کراچی؛ رواں سال آتشزدگی کے واقعات میں 10 فیصد کمی ہوئی

85

محکمہ فائر بریگیڈ کی رپورٹ کے مطابق رواں سال آتشزدگی کے 2081 واقعات ہوئے جبکہ سال 2021 میں آتشزدگی کے 2311 واقعات ہوئے تھے، گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال آتشزدگی کے واقعات 10 فیصد کم ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق جنوری میں 206، فروری میں 184، مارچ میں 240، اپریل میں 189، مئی میں 186، جون میں 179، جولائی میں 187، اگست میں 113، ستمبر میں 121، اکتوبر میں 215، نومبر میں 162 اور دسمبر کے وسط تک 99آتشزدگی کے واقعات ہوئے۔
رواں سال تیسرے درجے اور خطرناک آتشزدگی کے 6 واقعات پیش آئے۔تین جنوری کو نیو کراچی صبا سینیما کے قریب تولیہ کے گودام ، 11 جنوری کو شیرشاہ کے علاقے میں کیمکیل فیکٹری، 11 فروری کو کورنگی مہران ٹاؤن میں کیمکیل کے گودام، 18 مارچ کو سائٹ ایریا میں گارمنٹس فیکٹری، 27 مئی کو لیاری میواہ شاہ قبرستان لاشاری محلے میں فوم بنانے کے گودام میں اور یکم جون کو جیل چورنگی کے قریب ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

مزید پڑھیں:  مسجد الحرام میں پانی کے کین اور بیگ لے جانے پر پابندی عائد
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.