کراچی میں ماں اور 3 بیٹیوں کا قتل، بچیوں کی دادی کا بیان سامنے آگیا
گھر میں جاکر جو منظر دیکھا وہ ناقابل بیان تھا، فواد کی والدہ کا بیان
خاتون نے بتایا کہ فواد میرا بڑا بیٹا ہے، اس کی 3 بیٹیاں تھیں بیٹیوں کے ساتھ اس کا سلوک بہت اچھا تھا، بیٹیاں بھی اپنے باپ پر جان چھڑکتی تھیں۔منگل کی دوپہر تک معاملات بالکل ٹھیک تھے لیکن سہ پہر 3 بجے انہیں پہلے ایک ہلکی چیخ سنائی دی، جیسے وہ بچوں کو ڈانٹ ڈپٹ کررہا ہو، اس کے کچھ دیر بعد بڑی پوتی ( 16 سالہ نیہا) کی چیخ سنائی دی، ہم اوپر کی طرف بھاگے تو دروازہ اندر سے بند تھا۔
فواد میں والدہ نے مزید کہا کہ ہم نے دروازے کو پٹخا تو اندر سے کنڈی کھل گئی، گھر میں ہم نے جو کچھ دیکھا وہ ناقابل بیان ہے، بند گھر میں ان کے ساتھ کیا ہوا اس کا ہمیں کوئی علم نہیں۔