’چڑیا آزاد ہوگئی‘، ٹوئیٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ایلون مسک کا پہلا ٹوئیٹ

37

الیکٹرک کاریں بنانے کے لیے مشہور معروف امریکی کمپنی ٹیسلا   اور اسپیس ایکس کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ٹوئیٹر کا کنٹرول سنبھال لیا۔

ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئیٹر ‘کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد پہلا ٹوئیٹ کیا کہ  ’چڑیا آزاد ہوگئی‘۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے 44 ارب ڈالرز میں ٹوئیٹر کا کنٹرول سنبھال لیا۔

ٹوئیٹر کا کنٹرول لینے کے بعد ایلون مسک نے سابق سی ای او اگروال اور سی ایف او سیگال کو فارغ کردیا ۔

ایلون مسک نے اپنی ٹوئیٹر پروفائل کو بھی بدل دیا ہے۔ انہوں نے خود کو ’چیف ٹوئیٹ‘ لکھا ہے  جبکہ لوکیشن ٹوئیٹر ہیڈ آفس درج کی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ  روز ایلون مسک نے اپنے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی  تھی جس میں وہ ’باتھ روم سنک‘ لے کر  ٹوئیٹر کے آفس میں داخل ہوتے نظر آرہے  تھے۔

ان کی اس ویڈیو کے بعد یہی امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ وہ بہت جلد ٹوئیٹر خریدنے کی ڈیل کو  حتمی شکل دے کر اس کا کنٹرول سنبھال لیں گے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی شاندار جیت، حکومت سازی کیلئے مطلوبہ اکثریت مل گئی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.