افریقی ملک کے 2 ہیلی کاپٹر تباہ، 22 فوجی ہلاک

یوگینڈا کے ہیلی کاپٹرز جمہوریہ کانگو میں گر کر تباہ ہوئے

11

جمہوریہ کانگو کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یوگنڈا کی فوج کے دو فوجی ہیلی کاپٹرز منگل کے روز گر کر تباہ ہوئے، واقعے میں 22 اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔کنساشا سے عرب میڈیا کے مطابق یوگینڈا نے کانگو میں باغی ملیشیاء کی سرکوبی کیلئے فوج بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔
مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا کہ دونوں فوجی ہیلی کاپٹر کانگو کے شورش زدہ علاقے میں حادثے کا شکار ہوئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹروں کے تباہ ہونے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔

مزید پڑھیں:  ساہیوال میں غبارہ زمین پر آگرا، ہندی زبان میں پیکٹ سے ڈیوائس برآمد
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.