شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دلہن اور دلہا کا چھوٹا بھائی جاں بحق

30

پولیس کے مطابق فائرنگ دوسرے شادی ہال میں آئے ہوئے ریوو گاڑی میں سوار ایک باراتی نے کی۔ اس موقع پر لوگوں نے باراتیوں کو دلہا سمیت پکڑ لیا جب کہ دلہا نے اپنے بیان میں اعتراف کیا ہے کہ فائرنگ ان ہی کے باراتی نے کی ہے ۔ مقتول کی لاش کو عباسی شہید اسپتال لایا گیا، جہاں اس کی شناخت 22 سالہ محمد حماد ولد محمد ابراہیم کے نام سے کی گئی ۔علاقہ مکینوں اور مقتول کے رشتے داروں نے شادی کی تقریب میں آنے والے باراتیوں کو روک لیا جبکہ دولہا کو زود کوب بھی کیا، جس نے اپنا نام دانش ولد بشیر جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص کے بارے میں بتایا کہ اس کا نام ذیشان ولد رمضان ہے اور وہ اس کی شادی کی تقریب میں آیا تھا ۔ پولیس نے مقتول کے ماموں اور دیگر لوگوں کے بیان قلمبند کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  بے رحم اسرائیلی فوجیوں کی بربریت جاری، مزید 300 فلسطینی شہید
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.