شارجہ : نئے سال کی تقریبات اور آتش بازی پر پابندی عائد

57

عرب میڈیا کے مطابق شارجہ پولیس نے غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے نئے سال کی تقریبات اور آتش بازی کی نمائش پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ایک بیان میں اتھارٹی نے تمام اداروں اور شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

قبل ازیں جنگ کے ابتدائی ہفتوں میں امارات میں متعدد براہ راست تقریبات اور کنسرٹ منسوخ یا ملتوی کردیئے گئے تھے۔
اماراتی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے کیے گئے اعلان سے قبل یہ کہا گیا تھا کہ شارجہ میں نئے سال کے موقع پر آتش بازی کے لیے تین مقامات ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  یاسمین راشد کی درخواستِ ضمانت خارج، صنم جاوید کی گرفتاری کیخلاف استدعا مسترد
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.