افغان شہری کا خودکش حملہ، پاکستان کا حافظ گل بہادر کی حوالگی کا مطالبہ

50

ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں افغان سفارت خانے کے نمائندے کو وزارت خارجہ طلب کیا اور 26 نومبر کو ضلع بنوں میں ایک افغان شہری کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے کی شدید مذمت کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے کی ذمہ داری حافظ گل بہادر گروپ نے کی۔ افغان نمائندے سے بنوں حملے کے مرتکب افراد/مہم سازوں کے خلاف مکمل تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان نے تمام دہشت گرد گروہوں اور ان کی پناہ گاہوں کے خلاف فوری طور پر قابل تصدیق کارروائیاں کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کو روکنے سمیت حافظ گل بہادر کو پکڑ کر پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل افغان خودکش بمبار نے بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں دو شہری شہید جبکہ تین جوانوں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  ہاکی لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر انتقال کرگئے
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.