کمشنر کراچی کا ڈی سیز کو شہر کی بلند عمارتوں کا فائرسیفٹی آڈٹ کرنے کا حکم

54

وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر کمشنر کراچی کی سربراہی میں فائر سیفٹی آڈٹ کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جس کے ارکان میں تمام ڈپٹی کمشنرز، ٹاؤن میونسپل کمشنرز، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، کنٹونمنٹ بورڈز محکمہ سول ڈیفنس، پاکستان رینجرز، پولیس، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، بلدیہ عظمی کراچی کے ڈی اے، ایم ڈی اے ، ریسکیو1122 کے افسران، کے الیکٹرک سائٹ اور آباد کے نمائندے شامل ہیں۔

منگل کو کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت کی صدارت میں ان کے دفتر میں اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام متعلقہ اداروں اور انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔ کمشنر نے کہا کہ شہر میں موجود تما م بلند تجارتی رہائشی اور سرکاری عمارتوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں بلند عمارتوں میں آتش زدگی کے واقعات کی روک تھام کے موثر اقدامات کیے جاسکیں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تما م اداروں کے افسران اپنے ٹیکنیکل عملے اور ما ہرین کے ہمراہ دورہ کرکے فائر سیفٹی تقاضوں کا جائزہ لیں گے اور اپنی رپورٹ کمشنر کراچی کو پیش کریں گے۔

کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام ادارے زیادہ سے زیادہ 25 روز میں سروے اورآڈٹ کاکام مکمل کرلیں۔ انھوں نے کہا کہ تمام اداروں کی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا اور فائر سیفٹی آڈٹ کے جائزے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ کو 30 روز میں رپورٹ پیش کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  چینی نائب صدر کو ہلال پاکستان کے ایوارڈ سے نوازا گیا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.