بلوچستان میں پھر سے بارش اور برفباری، سیاحوں نے کوئٹہ اور زیارت کا رخ کرلیا

بارش اور برفباری کے باعث سردی کی حالیہ لہر کا دورانیہ بڑھ گیا، ماہرین موسمیات

101

کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں برفباری اور بارش کا دوسرا اسپیل شروع ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، مستونگ اور چمن میں ایک ایک ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ صوبائی دارالحکومت سمیت مستونگ، قلات، مسلم باغ اور کان مہترزئی میں پہاڑوں پر برف بھی پڑی۔
شمالی بلوچستان میں برفباری اور موسم کا لطف اٹھانے کے لیے کراچی سمیت سندھ بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد زیارت اور کوئٹہ میں موجود ہے۔برفباری کے بعد این ایچ اے اور پی ڈی ایم اے کی ٹیمیں متحرک ہیں۔ کوئٹہ لک پاس مستونگ کان مہترزئی سے برف کی صفائی جاری ہے اور کئی علاقوں میں قومی شاہراہیں کلیئر ٹریفک بحال کر دی۔

مزید پڑھیں:  وزارت ریلوے نے ہفتے کی چھٹی ختم کر دی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.