ہم خان صاحب کے کانٹے اٹھاتے اٹھاتے خود زخمی ہوگئے، احسن اقبال

لوگ پی ٹی آئی اور ن لیگ کا فرق جان گئے، احسن اقبال

10

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے بے رحمی کے ساتھ لوگوں کی کردار کشی کی، آڈیو لیکس ہونا اچھا نہیں، آڈیو لیکس کی سیاست کی قیادت بھی عمران خان نے کی، جلسوں میں عمران خان نے میرے خلاف ڈاکو کے نعرے لگوائے، عمران خان جتنے دو نمبر ہیں یہ خود منہ چھپاتے پھریں گے، وہ آج مکافات عمل کا شکار ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت سے نکلنے کے بعد امریکی سازش کا ڈرامہ کیا گیا، عمران نے کبھی نہیں بتایا کہ پاکستان کی کیسے اینٹ سے اینٹ بجائی، معاشی فیصلوں کے اثرات 6 سے 8 مہینے میں آتے ہیں، ہم نے پی ٹی آئی کے ہر بجٹ پر کہا کہ قوم انہیں 10 سال تک بھگتے گی۔

مزید پڑھیں:  بھارتی ریاست ہریانہ میں انتہا پسند ہندؤوں کے مذہبی گروہوں میں تصادم؛ ایک ہلاک،20 افراد زخمی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.