لاہور؛ خود کو محسن نقوی کا رشتہ دار بتاکر وارڈنز کو دھمکانے والے گرفتار

80

ٹریفک وارڈنز کو دھمکانے کے کیس میں پیش رفت ہوگئی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔
ملزمان نے چند روز قبل چالان کرنے پر وارڈنز کو دھمکایا تھا اور خود کو محسن نقوی کا رشتے دار بھی ظاہر کیا تھا۔ ملزمان نے بغیر نمبر پلیٹ کار ڈرائیو کرنے والی ایک کم عمر لڑکی کو بھی پولیس حراست سے چھوڑنے کا کہا تھا۔

اس واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی جس میں موقع پر موجود اعلیٰ پولیس افسران ملزمان کی دھمکیوں اور اثر و رسوخ کے دباؤ میں نظر آئے، جس پر صارفین نے شدید تنقید کی۔ سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے واقعہ کا سخت نوٹس لیا تھا۔

مزید پڑھیں:  مردان: مسافروں کے درمیان سیاسی بحث جھگڑے میں بدل گئی،ایک شخص جاں بحق
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.