انسداد دہشت گردی عدالت کا مریم اورنگزیب کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

48

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عدم پیشی پر مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ وارنٹ گرفتاری جج عبہر گل نے جاری کیے اور متعلقہ ایس ایچ او کو وارنٹ کی تکمیلِ کرانے کی ہدایت دے دی۔
جج نے مریم اورنگزیب کو نو دسمبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ مریم اورنگزیب سمیت دیگر کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کا مقدمہ درج ہے، پولیس نے مریم اورنگزیب، جاوید لطیف سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:  سال 2021، اکتالیس بھارتی شہریوں کا شہریت ترک کرکے پاکستان آنے کا انکشاف
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.