صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ و صحت تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ پورا خیبرپختونخوا اپنے قائد عمران خان کی کال پر لبیک بول چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ و صحت تیمور سلیم جھگڑا نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کر کے بڑا سرپرائز دیا ہے، خان صاب گزشتہ روز پشاور آئے تھے اور ہمیں بھی نہیں بتایا کے لانگ مارچ کا اعلان کب کریں گے۔
تیمور جھگڑا نے کہا کہ خان صاحب نے تمام کارڈز اپنے دل کے ساتھ جوڑ رکھے ہیں، لاکھوں کا سمندر خیبرپختونخوا سے عمران خان کو خوش آمدید کہنے لاہور جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نے اپنے فیصلوں سے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، گزشتہ 6 ماہ میں مہنگائی ملکی قرضے اور بدامنی پڑھ گئی ہے، فاشسٹ حکومت نے صحافیوں اور اینکروں کو انتقام کا نشانہ بنایا ہے، اس حکومت کو ہر حال میں گھر جانا ہو گا کیونکہ نئے انتخابات کا انعقاد ناگزیر ہو چکا ہے۔
تیمور سلیم جھگڑا نے مزید کہا کہ خان صاحب جب تک کہیں گے ہم اسلام آباد میں ہی رہیں گے۔