لاہور میں ایک دن میں 119 موٹر سائیکلیں چوری

کینٹ ڈویژن میں صرف 24 گھنٹوں کے دوران 39 موٹر سائیکلیں چرالی گئیں

48

لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران موٹر سائیکل چوری کی ریکارڈ وارداتیں ریکارڈ ہوئیں، اور صرف ایک دن میں 119 موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں۔پولیس ریکارڈ کے مطابق لاہور کے علاقے کینٹ ڈویژن میں صرف 24 گھنٹوں کے دوران 39 موٹرسائیکلیں چرالی گئیں۔ریکارڈ کے مطابق دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ وارداتیں صدر ڈویژن میں ہوئیں، جہاں سے 24 گھنٹوں میں 23 موٹر سائیکلیں چوری کرلی گئیں۔ جب کہ اس دوران ماڈل ٹاون ڈویژن میں 22 موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں۔پولیس ریکارڈ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سٹی ڈویژن میں 14 ، سول لائنز میں 13 اور اقبال ٹاون میں 8 موٹر سائیکلیں چوری ہونے وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمات کا اندراج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزمان تک پہنچنے کی کوشش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  افراطِ زر بلند ترین سطح پر، روس یوکرین جنگ کا خمیازہ یورپی ممالک بھگتنے لگے
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.