کراچی کے اورنگی ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 4 بچوں کی ماں جاں بحق

24

اورنگی ٹاون کے علاقے نیو قطر اسپتال کی گلی میں شہری موٹرسائیکل پر اپنی بیوی ہمراہ رشتے دار کی عیادت کے لیے اسپتال آئے تھے لیکن پارکنگ میں ڈاکوؤں کی گولی لگنے سے خاتون جاں بحق ہوگئیں۔رپورٹ کے مطابق شہری نے اپنی موٹر سائیکل پارکنگ میں کھڑی کی تو اس دوران ایک موٹر سائیکل پر دو ڈکیت تعاقب میں آنے والے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کررہے تھے، ان میں سے ایک گولی خاتون کی گردن میں پیوست ہوگئی اور انہوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ ملزمان پولیس کا گھیراؤ توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
مقتولہ کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے دم توڑنے کی تصدیق کردی، مقتولہ چار بچوں کی ماں تھی اور اپنی بہن کی عیادت کے لیے اسپتال آئی تھی، ان کا شوہر ایک فیکٹری میں ملازمت کرتا ہے اور اورنگی ٹاون بہار کالونی کا رہائشی ہے۔ مقتولہ کے شوہر نے بتایا کہ اورنگی ٹاؤن میں مسلسل ڈکیتی و رہزنی کی وارداتیں عروج پر پہنچ چکی ہیں، اب تو ملزمان کسی کی جان لینے سے گریز نہیں کرتے۔ایس ایچ او اورنگی ٹاون رضوان پیٹل کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے دونوں ملزمان پینٹ شرٹ پہنے ہوئے تھے اور ان کی عمریں 20 سے 22 سالہ کے درمیان معلوم ہوتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  جیکب آباد میں زمین کے تنازع پر فائرنگ، 7 افراد ہلاک
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.