الیکشن کے علاوہ مسائل کا کوئی حل نہیں، مریم نواز
عمران خان کے کہنے پر ریاست نہیں چل سکتی، ریاست کو پوری طاقت کے ساتھ اسے روکنا ہو گا، وکلاء سے خطاب
لائرزونگ عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا ووٹ کوعزت دو کا بیانیہ میں آپ کا کردار لائق تحسین ہے، بیانیہ آگے بڑھانے کیلئے آپ کا کردار ناقابل فراموش ہے، آپ کےنعرے ”یہ جو کالا کوٹ ہے، میاں تیرا ووٹ ہے“ آج بھی یاد ہے، پنجاب میں وکلاء کی تنظیم سازی پر رانا ثناء اللہ کے کردار کو سراہتی ہوں، نواز شریف نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ دیا۔