انڈس موٹرزکے بعد پاک سوزوکی نے بھی اپنا پلانٹ بند کردیا

38

کمپنی کے بیان کے مطابق پیداواری پلانٹ دوجنوری بروز پیر سے چھ جنوری بروز جمعہ تک بند رہے گا تاہم یکم جنوری کو اتوار جبکہ 7 اور 8 جنوری کو ہفتہ وار تعطیلات کے باعث پلانٹ کو غیراعلانیہ طور پر 8 دن کے لئے بند کیا گیا ہے۔پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ درآمدی پابندیوں کی وجہ سے پاک سوزوکی کے لیے یہ بہت نازک وقت ہے، مستقبل کے حوالے سے بھی غیر یقینی صورت حال کی وجہ سے یہ بھی علم نہیں یہ پابندیاں مزید کتنے عرصے تک جاری رہیں گی۔کمپنی نے کہا ہے کہ ڈیمریجز اور کیبور کی بلند ترین سطح ہماری صنعت کو نقصان پہنچا رہے ہیں، ہمارے ڈیلرز اور وینڈرز بھی بالترتیب فروخت اور پیداوار نہ ہونے کی وجہ سے بہت پریشان ہیں۔

مزید پڑھیں:  مٹھی بھراخروٹ کھانے کے 4 گھنٹوں بعد جسم میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں؟
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.