موسم کی تبدیلی کا اثر سب سے زیادہ جلد اور بالوں پر ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ ہرموسم کے اعتبارسے ان کا خیال رکھنا نہایت ضروری ہے جیسے موسم سرما میں بال خشک اور بے رونق ہوجاتے ہیں اور ساتھ ہی بالوں کو رنگنے کےلئے استعمال کئے جانے والے کیمیکل بھی بالوں کو صحت کو متاثر کرتے ہیں۔
بالوں کے ان مسائل کے لیے جہاں تیل کا مساج کرنا نہایت ضروی ہے وہی ایک اچھا شیمپو بھی کار آماد ثابت ہوتا ہے۔ یہاں پر ایک ایسا ہی شیپموبنانے کی ترکیب پیش کی جارہی جوسو فیصد مؤثراور ان تمام مسائل کا بہترین حل ثابت ہوگا۔
اجزاء:
اس شیمپوکی تیاری کے لیے جو اجزاء درکار ہیں ان میں 10 قطرے روزمیری اسنشل آئل کے، 10 قطرے لیمن اسنشل آئل کے، ½ چائے کا چمچ وٹامن ای آئل اور عام شیمپوشامل ہیں۔
ترکیب:
ان تمام اجزاء کو شیمپو کی بوتل میں شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔
اب اس شیمپو کو بالوں کی جڑوں میں لگا کر ہلکے ہاتھ سے مساج کریں، 10 منٹ کے لیے لگا رہنے دیں، پھر پانی سے دھولیں۔