وادیٔ سوات میں بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد

48

سوات کے علاقے کالام میں صرف ستمبر ہی کے مہینے میں بڑی تعداد میں یورپی ممالک کے سیاحوں کی آمد  ہوئی ہے، جنہوں نے منکیال اور مہوڈنڈ کی پہاڑیوں پر ٹریکنگ کے لیے رخ کیا ہے۔

غیر ملکی سیاحوں نے گروپس کی شکل میں کالام کے مختلف علاقوں اور پہاڑوں کا رخ کرلیا۔ اس حوالے سے غیر ملکی سیاحوں کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے اور یہاں کے عوام بھی اچھے ہیں۔ ہمارا یہاں بہت اچھا تجربہ رہا ہے اور ہمارے لیے اب یہ ضروری ہے کہ ہم دوبارہ یہاں آئیں۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ سوات کے لوگ بہت دوست مزاج ہیں۔ عوام اور فوج نے ہمارا بہت خیال رکھا اور مدد کی۔ پاکستان آرمی بہت پروفیشنل فوج ہے۔

مزید پڑھیں:  لندن میں ابرار الحق کے شو کے دوران تلخ کلامی، پارٹی کارکنان نے گلوکار کو گھیر لیا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.