فرخ حبیب نے فواد چوہدری کو اسلام آباد لے جانے والی گاڑی روک لی

پولیس اہلکاروں نے فرخ حبیب کوکھینچ کرگاڑی سے الگ کیا

201

سروسز اسپتال لاہور میں طبی معائنے کے بعد پولیس نے فواد چوہدری کو لاہور سے اسلام آباد منتقل کیا جانے لگا تو کالاشاہ کاکو ٹول پلازہ پر فرخ حبیب نے پولیس کی گاڑی روک لی۔اس موقع پر فرخ حبیب کی پولیس اہلکاروں کے ساتھ تلخ کلامی اورہاتھا پائی بھی ہوئی۔ پولیس اہلکاروں نے فرخ حبیب کوکھینچ کرگاڑی سے الگ کیا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پولیس لاہورہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کررہی ہے۔فرخ حبیب نے ہی سب سے پہلے فواد چوہدری کی گرفتاری کی خبر سوشل میڈیا پر دی تھی۔اپنی ٹوئٹ میں فرخ حبیب کہا تھا کہ ’‘ فواد چوہدری کو پولیس نے ان کے گھر سے ابھی گرفتار کرلیا ہے، امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  قومی کرکٹر وہاب ریاض پنجاب کی نگراں کابینہ میں شامل
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.