پرویز الہیٰ گبھراہٹ کا شکار، چوہدری شجاعت سے رابطہ کرلیا

سب کو جوڑ کر چلنے کی کوشش کی لیکن کچھ افراد نے میری بات نہیں سنی، چوہدری شجاعت

102

پنجاب کی بدلتی سیاسی صورتحال اور نگران حکومت کے انتظامات سنبھالتے ہی سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی گھبراہٹ کا شکار ہوگئے ہیں اور انہوں نے اپنے قریبی ساتھی کے ذریعے چوہدری شجاعت حسین سے رابطہ کرلیا ہے۔پرویزالہیٰ کی جانب سے گزشتہ روز چوہدری شجاعت حسین سے رابطہ کیا گیا، جس میں ایک دوسرے کے خلاف بات نہ کرنے کا پیغام پہنچایا گیا، پرویزالہی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم آپ کے خلاف کوئی بات نہیں کریں گے آپ ہمارے خلاف نہ کریں۔جواب میں چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ تعمیری سیاست کی تخریبی سیاست پریقین نہیں رکھتا، ہمیشہ سب کو جوڑ کر چلنے کی کوشش کی لیکن کچھ افراد نے میری بات نہیں سنی۔

مزید پڑھیں:  ڈی جی آئی ایس پی آر یہ طے نہیں کرسکتے کہ سازش نہیں تھی، عمران خان
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.