مردان میں نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، ماں، بیٹا اور بیٹی جاں بحق

لاشوں کو ڈسٹرکٹ کاٹلنگ اسپتال منتقل کردیا گیا

6

مردان کے علاقے کاٹلنگ بابو زئی میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں گھر میں موجود ماں، بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ کاٹلنگ اسپتال منتقل کردیا، جب کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک واضح نہیں ہوا کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، یا ڈکیتی کو کوئی واردات ہے، مرنے والوں کے رشتہ داروں اور اہل علاقہ سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے، اور واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہے، جب کہ علاقے کا سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  رضوان نے بابر سے ٹی 20 کی بادشاہت چھین لی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.