پاک فوج نے افغانستان سے دہشتگردوں کی بلوچستان میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی
فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید جب کہ ایک دہشت گرد بھی مارا گیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے افغانستان سے دہشتگردوں کی بلوچستان میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی ہے، بلوچستان کے ضلع ژوب میں خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، اور دہشت گردوں کا بلوچستان داخل ہونے سے روکا تو دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا، جب کہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران پاک فوج کا ایک جوان حق نواز شہید ہوگیا، اور 2 جوان زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق اٖفغانستان سے بلوچستان میں دہشت گرد داخل ہورہے تھے، کہ سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ ہوگئی، اور سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے دہشت گردوں کی بلوچستان میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی۔