کینیا: پولیس واچ ڈاگ نے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات شروع کردی

تحقیقات کیلئے ریپڈ رسپانس ٹیم بھیجی گئی ہے، کینیا حکام

80

کینیا میں پولیس کے کام کی نگرانی کرنے والے شہری ادارے انڈیپینڈنٹ پولیس اوور سائٹ اتھارٹی (آئی پی او اے) کا کہنا ہے کہ پولیس واچ ڈاگ پاکستانی صحافی کے قتل کی تحقیقات کر رہی ہے۔ادارے کی سربراہ این ماکوری نے دارالحکومت نیروبی میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے ایک ریپڈ رسپانس ٹیم بھیجی گئی ہے جس نے کارروائی شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ پیر کو ارشد شریف کے قتل سے متعلق کینیا پولیس نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ شناخت میں غلطی کی وجہ سے پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے۔

مزید پڑھیں:  انٹرنیشنل ٹی 20 میچز بابر اعظم نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.