سام سنگ کمپنی شاندار خصوصیات کیساتھ کم قیمت والا نیا موبائل لانچ کرنے جارہی ہے۔
سام سنگ کمپنی نے گزشتہ ماہ سام سنگ گلیکسی اے 04 کو لانچ کیا تھا جس کی فروخت میں اضافے کو دیکھ کر کمپنی نے اس سریز میں معیاری اورسستا موبائل لانچ کرنے کا ارادہ کیا ہے۔
سام سنگ نے گلیکسی اے 04 ای کی چند مارکیٹس میں نقاب کشائی کی ہے، یہ پرانے والے سام سنگ گلیکسی اے 04 جیسا ہی ہے لیکن اس کے نیچے کیمرہ ہے، اس میں 720p ریزولوشن کے ساتھ 6.5 انچ PLS LCD ہے، لیکن اس میں A04s سے 90Hz ریفریش ریٹ کی کمی ہے۔
گلیکسی اے 04 ای یکم نومبر2022 کو لانچ کیا جائے گا اور اس کی قیمت پاکستانی مارکیٹ میں 28 ہزار 999 روپے ہوگی۔