راولپنڈی تھانہ گوجر خان میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کیخلاف درخواست جمع

17

تکبیرنیوز کے مطابق وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف دی جانے والی ایف آئی آرز کے بعد پنجاب پولیس کو وفاقی وزراء کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لیے درخواستیں دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ گوجر خان راولپنڈی میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو نامزد کرکے اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کرادی گئی، درخواست سابق کونسلر وارڈ 3 ملک محمد بشیر نے دی۔
درخواست نے مؤقف اختیار کیا کہ 29 جنوری کو نجی چینل کو انڑویو دیتے ہوئے رانا ثناء الله نے چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر حکام اور عدلیہ کو دھمکیاں دیں تھیں اور کہا تھا کہ سب نے پاکستان میں رہنا ہے حساب کتاب ضرور لوں گا و سزا دوں گا ساری زندگی یاد رکھیں گے۔
درخواست گزار ملک محمد بشیر کا کہنا ہے کہ میں بھی دھمکیوں سے دہشت زدہ یوگیا اب بھی ائے روز بیان دیتے رہتے ہیں لہذا مقدمہ درج کیا جائے۔اس حوالے سے پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہوئی قانونی رائے لیکر ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  ملکی ترقی کیلئے ہندو برادری اپنا کردار ادا کرتی رہے گی،آصف زرداری
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.