بھارتی سپریم کورٹ نے بھی مودی کو کلین چٹ دے دی

12

بھارت کی سپریم کورٹ نے گجرات فسادات کیس میں وزیر اعظم نریندر مودی کو کلین چٹ دے دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  بھارت کی سپریم کورٹ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو 2002 کے گجرات فسادات میں ملوث ہونے سے بری کیے جانے کے فیصلے کو برقرار رکھنے کا فیصلہ دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے گجرات فسادات میں شہید  کیے جانے والے کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ احسان جعفری کی بیوہ ذکیہ جعفری کی درخواست خارج کردی۔

ذکیہ جعفری کی جانب سے دائر درخواست میں 2002 کے  گجرات میں مسلم کش فسادات کیس میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی سمیت 59 لوگوں کواسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) کی طرف سے دی گئی کلین چٹ کو چیلنج کیا گیا تھا۔

خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے 8 فروری 2012 کو ایک حتمی رپورٹ جمع کروائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ان افراد کے خلاف  قانونی کارروائی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

ذیلی عدالت نے بھی ایس آئی ٹی کی رپورٹ کی بنیاد پرنریندر مودی اوران کے قریبی ساتھیوں کو کلین چٹ دے دی تھی۔

سپریم کورٹ کے تین ججز کے بینچ نے ذکیہ جعفری، تحقیقاتی ٹیم اور دیگر کے تفصیلی دلائل سننے کے بعد دسمبر 2021 میں کیس  کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

بھارتی سپریم کورٹ نے کیس میں تفتیش کاروں کی طرف سے دائر کی گئی حمتی رپورٹ کو قبول کرتے ہوئے سنہ 2013 کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

یاد رہے کہ 2002 میں گجرات کے مسلم کش فسادات میں ہندو انتہاپسندوں  کے حملوں میں ایک ہزار سے زائد مسلمان شہید ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں:  لاہور میں ملک کے سب سے بڑے بایو گیس پلانٹ کا افتتاح

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.